پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پاکستانی پرائیویٹ حج سیکٹر نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کر لیا

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے پرائیویٹ حج سیکٹر نے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے

حج کے نئے ڈیجیٹلائزڈ نظام اور خدمات کے میدان میں عالمی سطح پر اہم مقام حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حج کے سب سے بڑے ایوارڈ لبیتم میں دنیا کی پہلی 6 پوزیشنوں میں سے پہلی تینوں پوزیشنیں پاکستان نے اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کیا۔اس کامیابی کو پاکستانی پرائیویٹ حج سیکٹر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور جدید ڈیجیٹل نظام کو موثر انداز میں چلانے کی صلاحیت کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (HOAP) کے سربراہ ناصر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عظیم کامیابی پر ایسوسی ایشن اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستانی حجاج کرام کو مزید بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر ڈیجیٹلائزیشن اور جدید نظاموں کو نہایت مثر اور ہموار انداز میں چلانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ناصر خان نے اس کامیابی پر وزیراعظم پاکستان، وزیر مذہبی امور، سیکرٹری مذہبی امور اور ڈی جی حج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کے وقار کو مزید بلند کرنے اور حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئندہ بھی مزید مثر اقدامات کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…