پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ڈاکٹرز کی غفلت، اسپتال کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)جناح ہسپتال کراچی میں خاتون مریضہ نے مبینہ طور پر گائنی وارڈ کے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔

خاتون اور اس کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث 4 گھنٹے انتظار کے بعد خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دیا اور اس دوران گھر کی خواتین نے انکی مدد کی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں خاتون مریضہ واقعہ بیان کر رہی ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں اس واش روم کو دکھایا جا رہا ہے جہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ہسپتال انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کی ڈلیوری لیبر روم میں ہوئی، واش روم میں بچے کی پیدائش کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق مریضہ نادیہ زوجہ اکرم کو گائنی ایمرجنسی آمد پر ڈیوٹی ڈاکٹروں نے فوری طور پر اٹینڈ کیا اور ان کا طبی معائنہ کیا گیا، کلینیکل اسیسمنٹ کے بعد طبی ٹیم نے مریضہ کی صحت کے بہترین مفاد میں نارمل ڈیلیوری کا فیصلہ کیا، جس کے بعد رات 2 بج کر 50 منٹ پر لیبر روم کے اندر ایک صحت مند بچے کی ولادت ہوئی۔ ہسپتال اعلامیے میں بتایا گیا کہ واش روم میں ڈیلیوری سے متعلق دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، معائنے کے دوران مریضہ میں کچھ ہائی رسک طبی پیچیدگیاں، بشمول پلیٹلیٹس کی کمی اور دیگر غیر معمولی لیبارٹری پیرامیٹرز پائے گئے تھے،

جس کے باعث انہیں سخت طبی نگرانی میں رکھا گیا تھا تاہم، بعد ازاں لواحقین مریضہ کو طبی مشورے کے برعکس خود ہی ہسپتال سے لے گئے۔ ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ٹیم رات بھر انتہائی متحرک تھی اور متعدد دیگر تشویشناک کیسز بشمول سیزیرین سیکشنز اور بلڈ ٹرانسفیوڑن کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔دوسری جانب ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی کی ہدایت پر واقعے کے تمام پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لینے اور حقائق کا تعین کرنے کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی سفارشات کی روشنی میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…