جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

نادراکی جانب سے شہریوں کو جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار کردیا گیا

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)نادراکی جانب سے شہریوں کو جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار کردیا گیا ہے۔

نادرا کے فیس بک پیج پر شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نادرا کے نام سے بنائی گئی جعلی ویب سائٹ سے ہوشیار رہیں کیونکہ جعلساز عناصر کے خلاف نادرا کی کارروائی پر یہ جعلی ویب سائٹ https://pakidentity.comبند کردی گئی ہے۔یہ جعلی ویب سائٹ شہریوں کو گمراہ کرنے اور ان کی حساس ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔شہریوں سے التماس ہے کہ وہ صرف gov.pkپر ختم ہونے والی نادرا کی ویب سائٹس استعمال کریں۔نادرا نے کہاکہ مشکوک ویب سائٹس استعمال کرنے یا ان پر اپنی ذاتی معلومات دینے سے گریز کریں اور شناختی دستاویزات بنوانے کے لئے نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔اس سے قبل شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق پہلی بار رجسٹریشن کے لیے یہ سہولت 31دسمبر 2026تک موثر ہوگی،متبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہونا لازم ہوگا، والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو اور ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔24سال یا زائدعمرکیمرد کیوالد یا والدہ اورکسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہو،والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی،والدین، شوہردونوں فوت لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود ہوا تو بائیومیٹرک چھوٹ مل سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…