اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

افغان شہریوں کا پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والا منظم گینگ گرفتار

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز میں ردوبدل کرکے پاکستانی خاندانوں میں شامل کرنے کا انکشاف ہوا ہے،

گینگ 15لاکھ روپے افغان باشندوں سے وصول کرتا اور انہیں پاکستانی شناختی کارڈز، غریب خاندانوں کے فیملی ٹری میں شامل کرلیتاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایس پی فقیر آباد ڈویژن ریشم جہانگیر کی ہدایت پر ولیس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کے دوران غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات تیار کرنے میں ملوث منظم نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ملزمان اعتزاز، سلیمان خان، نسیم شاہ، فواد، عرفان اجمل، آصف اور قاری بشیر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق ایک منظم گروہ سے ہے، جن کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ گینگ صوبے کے مختلف اضلاع سمیت پشاور میں ایجنٹس کے ذریعے ایسے کمزور اور ضرورت مند پاکستانی شہریوں کو تلاش کرتا تھا، جن سے ان کے خاندانی اور پاکستانی دستاویزات حاصل کیے جاتے تھے۔

بعد ازاں ملزمان بھاری رقوم کے عوض غیرملکی شہریوں کو جعلی طریقے سے پاکستانی شہریوں کے شجرہ نسب میں شامل کرکے ان کیلئے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات تیار کرواتے تھے۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ حالیہ سیکیورٹی صورت حال کے تناظر میں بعض غیرملکی عناصر اور ان کے سہولت کار حساس معلومات اکٹھی کرنے میں بھی ملوث رہے ہیں، جس پر پولیس اور دیگر حساس ادارے مشترکہ طور پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دنوں فقیر آباد ڈویژن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس منظم نیٹ ورک کا سراغ لگا کر مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس گینگ کی شاخیں صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی منظم انداز میں کام کر رہی ہیں، جن کے خلاف جلد مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی،اس حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے کیونکہ جعلی شناختی دستاویزات نہ صرف قومی سلامتی بلکہ قانونی و انتظامی نظام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں تاہم بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کے مطابق ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…