جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

انمول عرف پنکی کے علاوہ شہر بھر میں 70 آن لائن منشیات فروشوں کی موجودگی کا انکشاف

datetime 20  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) انمول پنکی کے علاوہ آن لائن نشے کا دھندا کرنے والے 70 منشیات فروشوں کی شہر میں موجودگی کا انکشاف سامنے آیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آن لائن منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے رجحان سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی اہم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں شہر بھر میں 70 آن لائن منشیات فروشوں کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات فروش سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آئس، کرسٹل اور ویڈ جیسی منشیات سپلائی کررہے ہیں، رپورٹ میں انمول عرف پنکی کا نام بھی شامل ہے، جو درخشاں تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر آن لائن منشیات کے کاروبار میں ملوث بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آن لائن منشیات فروشی میں خواتین بھی سرگرم ہیں۔ صدر تھانے کی حدود میں سمیرہ عرف بے بی مبینہ طور پر آن لائن منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلارہی ہے، جبکہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں دو خواتین لال جان اور مہرالنسا عرف بیبل بھی اس غیرقانونی دھندے میں ملوث ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ سائوتھ میں سب سے زیادہ 45 آن لائن منشیات فروش سرگرم ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی میں 3، ملیر میں 2، ویسٹ میں 5، ایسٹ میں 4، کیماڑی میں 4 اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 7 منشیات فروش آن لائن کاروبار میں ملوث ہیں۔رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد شہر میں آن لائن منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…