بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

datetime 18  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ 19 سے 26 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے،

متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔پیرکو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران سندھ سمیت جنوبی پنجاب اورمشرقی بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز، شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے،موجودہ صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4 ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے، ملک میں جاری موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے جاری پیشگی الرٹس کے عین مطابق ہے،پنجاب میں بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، سرگودھا، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور لاہور میں گرمی کی شدید لہر متوقع ہے۔سندھ میں کراچی، حیدر آباد، جیکب آباد، خیرپور، سکھر،لاڑکانہ، دادو، نوشہرو فیروز، کشمور،تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، مٹیاری،عمرکوٹ،میرپورخاص،بدین، قمبر اور شہداد کوٹ میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے، بلوچستان میں تربت، سبی، اتھل، جھل مگسی، ڈیرہ مراد جمالی، نصیر آباد، جعفرآباد، استا محمد، کچھی، لسبیلہ اور پنجورکے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ،درجہ حرارت میں ممکنہ شدید اضافہ صحت کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید دھوپ اور گرمی کی اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں،بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں،

پانی وافر مقدار میں پئیں اور جسم کو پانی اور نمکیات کی کمی ہونے سے بچائیں،آج سے 23مئی کے دوران شمالی علاقہ جات میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز پگھلنے سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ای او سی کا الرٹ جاری کر دیا گیا،خردوپین، اشکومن، دسوات، شسپر، ہنارچو، ہنڈر، گلکن، درکوت، رعشن، بریپ، بونی، پنڈورو، چاٹ، چھٹی بوئی، لاشٹ، سردارگول، ٹھلو1 اور2، ارکار ی اور اوری کے علاقے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔شہری گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے اور پر خطر ڈھلوانوں پر قیام سے اجتناب کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں،خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں،بروقت معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…