بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

پرندے مردوں سے زیادہ عورتوں سے ڈرتے ہیں: تحقیق میں دلچسپ انکشاف

datetime 15  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہروں میں رہنے والے پرندے مردوں کے مقابلے میں خواتین کی موجودگی میں زیادہ خوفزدہ ہوتے ہیں۔

پیپل اینڈ نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے 5 یورپی ممالک کے شہروں میں پائے جانے والے پرندوں کی 37 مختلف اقسام کا مشاہدہ کیا اور نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پرندے مردوں کے مقابلے میں خواتین کے قریب آنے پر جلدی اڑ جاتے ہیں۔تحقیق کے نتائج کے مطابق پرندے اپنے قریب آنے والے انسانوں کی جنس میں فرق کر سکتے ہیں، محققین نے اس تحقیق کے دوران اس بات کا باغور جائزہ لیا کہ کوئی بھی پرندہ کسی انسان کے قریب آنے پر کتنے فاصلے سے اپنی جگہ چھوڑ کر اڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران یہ نتیجہ سامنے آیا کہ خواتین کے مقابلے میں مرد حضرات اوسطا ایک میٹر زیادہ قریب پہنچنے تک پرندوں کو پر سکون رکھنے میں کامیاب رہے۔اس حوالے سے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے پروفیسر جان مارزلوف نے کہا کہ تحقیق کے یہ نتائج ابتدائی ہیں، اگرچہ پرندے انسانوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن جنس کی بنیاد پر ان کے مختلف ردِعمل کی سائنسی وجوہات تاحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…