بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

گلگت(این این آئی) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں آگئے ہیں جن میں سے 272 آزاد امیدوار جبکہ 131 سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے،انتخابات میں مجموعی طور پر 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، خواتین امیدواروں میں سے 5 آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پی این پی کی ایک، ایک خاتون امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے 23 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 22 امیدوار میدان میں اتریں گے، جمعیت علماء اسلام کے 9 امیدوار، اسلامی تحریک پاکستان کے 10 امیدوار اور جماعت اسلامی کے 6 امیدوار بھی انتخابات میں شریک ہوں گے۔اسی طرح مجلس وحدت المسلمین کے 7 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں، پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدوار بھی الیکشن لڑیں گے جبکہ ایم کیو ایم کے 6 امیدوار انتخابات میں شریک ہوں گے،

عوامی ورکرز پارٹی کے 4 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی، عوامی پاکستان، مرکزی مسلم لیگ، تحریک تحفظ پاکستان پارٹی، سنی اتحاد کونسل اور تحریک لبیک پاکستان کا ایک، ایک امیدوار انتخابات میں حصہ لے گا، پاکستان مسلم لیگ کے 11 امیدوار جبکہ مسلم لیگ ق کے ایک امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی ٹاور گروپ کا بھی ایک امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…