جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

انمول پنکی کی ماڈلنگ سے کوکین کوئن بننے تک کی کہانی

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار ہونے والی مبینہ کوکین کوئین انمول عرف پنکی سے متعلق تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق 1995 میں پیدا ہونے والی ملزمہ کراچی کے جہانگیر روڈ، ابوالحسن اصفہانی روڈ اور ڈیفنس کے علاقوں میں رہائش پذیر رہی اور کم عمری میں ہی منشیات کے دھندے سے وابستہ ہوگئی تھی۔ذرائع کے مطابق ملزمہ نے 14 سے 15 برس کی عمر میں منشیات فروشی شروع کی اور گزشتہ تقریبا 16 برس سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث رہی۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ 10 سے 15 ہزار روپے فی گرام میں کوکین خرید کر اس میں مختلف کیمیکل ملا کر 40 سے 45 ہزار روپے فی گرام تک فروخت کرتی تھی۔حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کوکین تیار کرنے اور اسے کیمیکل کے ذریعے بڑی مقدار میں تبدیل کرنے میں مہارت رکھتی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ 200 سے 300 گرام کوکین کو ایک کلوگرام تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتی تھی اور ایک کوکین انڈہ آٹھ لاکھ روپے تک میں فروخت کیا جاتا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے کراچی میں منشیات تیار کرنے کے لیے باقاعدہ لیبارٹری قائم کر رکھی تھی

جہاں سے کیٹامائن، ایفیڈرین، میتھ اور لیٹوکین سمیت دیگر نشہ آور مواد بھی برآمد ہوا۔ چھاپے کے دوران اعلی معیار کی ہینڈ میڈ ریڈ وائن کی متعدد بوتلیں اور 15 سے زائد گولڈن کیپ کوکین انڈے بھی قبضے میں لیے گئے۔ذرائع نے کہا کہ انمول عرف پنکی نہ صرف کراچی بلکہ لاہور سے بھی اپنے نیٹ ورک کو آپریٹ کرتی رہی۔ کراچی کے پوش علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس میں اس کے گاہکوں کی تعداد زیادہ تھی جبکہ منشیات کی ترسیل کے لیے خواتین رائیڈرز سمیت چار خصوصی رائیڈرز رکھے گئے تھے تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔تحقیقات کے مطابق ملزمہ کے خریداروں میں طلبا و طالبات، نوجوان، کاروباری شخصیات اور بااثر افراد بھی شامل تھے جبکہ روزانہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات فروخت کی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق انمول سے منشیات خریدنے والوں کی تعداد 800 سے ایک ہزار تک بتائی جا رہی ہے۔تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمہ غیر ملکی باشندوں سے کوکین خریدتی تھی جو منشیات جسم کے اندر چھپا کر پاکستان اسمگل کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کی پہلے پنجاب پولیس کے ایک اہلکار سے شادی ہوئی تھی جو بعد میں طلاق پر ختم ہوگئی، جبکہ مبینہ طور پر سابق شوہر اس کاروبار میں اس کی معاونت بھی کرتا رہا۔ بعد ازاں ملزمہ نے انصر نامی شخص سے شادی کی جو ملائیشیا میں مقیم ہے۔ ملزمہ کا دعوی ہے کہ موجودہ منشیات کا کاروبار اس کے شوہر انصر کا ہے۔

حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف مختلف تھانوں میں آٹھ مقدمات درج ہیں، جن میں قتل اور منشیات فروشی کے مقدمات شامل ہیں۔ بغدادی، گارڈن، درخشاں اور گذری تھانوں میں مقدمات درج ہیں جبکہ لاہور میں بھی اس کے خلاف ایک مقدمہ موجود ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمہ کے بینک اکائونٹس، جائیدادوں، سہولت کاروں اور رشتہ داروں کے نام پر خریدی گئی پراپرٹی کی بھی چھان بین جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…