جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

انمول پنکی نے اپنے ہاتھ تیزاب سے کیوں جلائے؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

گرفتاری سے قبل ملزمہ نے اپنی شناخت چھپانے کیلیے ہاتھوں کی جلد اور نشانات کو تیزاب سے جلانے کی بھی کوشش کی تاکہ فرانزک شواہد حاصل نہ کیے جاسکیں،

ذرائع
کراچی(این این آئی) خاتون ڈرگ ڈیلر انمول پنکی سے متعلق مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے، ملزمہ نے گرفتاری سے قبل خود اپنے ہاتھ تیزاب سے جلا دیے تھے۔تفتیشی حکام نے بتایاکہ گرفتاری سے قبل ملزمہ نے اپنی شناخت چھپانے کیلیے ہاتھوں کی جلد اور نشانات کو تیزاب سے جلانے کی بھی کوشش کی تاکہ فرانزک شواہد حاصل نہ کیے جاسکیں۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمہ کو ریڈ وائن پینے کا شوق تھا اور اس نے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے مالیت کے انگور منگوائے اور انہیں خود کشید کرکے اپنے لیے ریڈ وائن تیار کی تھی۔ذرائع کے مطابق وہ نئی تیار ہونے والی کوکین کو سب سے پہلے خود استعمال کرکے اس کا معیار چیک کرتی تھی، جس کے بعد اس کی پیکنگ اور سپلائی کا عمل شروع کیا جاتا تھا۔رپورٹ کے مطابق انمول پنکی نے لاہور اور کراچی میں الگ الگ خفیہ لیبارٹریاں قائم کر رکھی تھیں، کراچی میں اس کا نیٹ ورک زیادہ متحرک تھا جبکہ منشیات کی بڑی مقدار کی تیاری لاہور میں کی جاتی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ آئندہ دو سے تین ماہ میں منشیات کی نئی اور مہنگی قسم متعارف کرانے کی تیاری کر رہی تھی، تاہم پولیس کارروائی کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔تفتیش میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ملزمہ مبینہ طور پر لاکھوں روپے خیرات میں تقسیم کردیا کرتی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہ روزانہ لاکھوں روپے علیحدہ رکھتی اور ضرورت مندوں میں بانٹ دیتی تھی،

ایک واقعے میں اس نے مبینہ طور پر ایک فقیر کو 70 لاکھ روپے تک دیے تھے۔جس پولیس افسر یا اہلکار نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ کروڑ پتی ہوگیا جس کی وجہ سے پنکی کو پکڑنے کے بجائے اس کو چھوڑنا ان کیلیے زیادہ فائدہ مند تھا۔ذرائع کے مطابق انمول پنکی کے خلاف مجموعی طور پر کراچی اور لاہور میں منشیات، منی لانڈرنگ اور دیگر سنگین نوعیت کے تقریبا 15 مقدمات درج ہیں۔سات سال قبل 2019 میں منشیات فروشی کے الزام میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مدعیت میں اس کیخلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے، پولیس مقدمات میں وہ مسلسل اشتہاری رہی۔حکام کے مطابق ملزمہ کا نیٹ ورک انتہائی بااثر اور منظم تھا، جس کے باعث اس کے خلاف کارروائی کرنا آسان نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…