جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکاروں کا غریب بائیکیا رائیڈر پر تشدد، رقم بھی چھین لی

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک غریب بائیکیا رائیڈر پر تشدد اور رقم چھیننے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ ترنول کی حدود جی 15میں پیش آیا، جہاں محمدیاسر نامی نوجوان رات تقریباً 11بجے اپنی موٹرسائیکل کا ٹائر پنچر ہونے کے باعث سڑک کنارے رکا ہوا تھا۔متاثرہ نوجوان کے مطابق اسی دوران اسلام آباد پولیس کے چار اہلکار وہاں پہنچے اور بغیر کسی وجہ کے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا،گالم گلوچ کی اور تلاشی کے دوران اس کی جیب سے تین ہزار روپے نکال لیے۔نوجوان نے دعویٰ کیا کہ رقم لینے کے بعد اہلکار موقع سے فرار ہوگئے جبکہ وہ خوف و ہراس کا شکار ہو گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان نے وفاقی پولیس کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاحال پولیس حکام کی جانب سے واقعے پر باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…