ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

ایران امریکا جنگ بندی پر غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

تہران (این این آئی )ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور غیر یقینی جنگ بندی کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

مسلسل تین روز اضافے کے بعد بدھ کے روز تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کی نظریں خطے کی صورتحال اور امریکی صدر ٹرمپ کے دور چین پر مرکوز ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 82 سینٹس یا 0.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 106.95 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 66 سینٹس یا 0.65 فیصد کم ہوکر 101.52 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ اس وقت ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری نازک جنگ بندی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ کسی بھی نئی فوجی کارروائی یا آبنائے ہرمز میں کشیدگی عالمی توانائی مارکیٹ کو دوبارہ متاثر کرسکتی ہے۔

سرمایہ کاروں کی توجہ اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے دورے پر بھی مرکوز ہے، جہاں وہ چینی صدر شی جنپنگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان مذاکرات میں ایران جنگ، عالمی معیشت، تجارتی تعلقات اور تیل کی ترسیل جیسے اہم موضوعات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر امریکا، چین اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی آتی ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید مستحکم ہوسکتی ہیں، تاہم خطے کی صورتحال اب بھی انتہائی حساس تصور کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…