جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

کراچی، انمول پنکی کیس میں غلط ایڈریس درج کرنے پر پولیس نے معذرت کر لی، یونین کے عہدیدار کا دعویٰ

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ملکہ منشیات انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے معاملے میں ایف آئی آر میں غلط پتہ درج ہونے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے

جس کے باعث بلال آرکیڈ کے رہائشیوں اور انتظامیہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں ملزمہ کو گارڈن ویسٹ بلال آرکیڈ فیز ٹو کے ایک فلیٹ سے گرفتار ظاہر کیا گیا تاہم حقیقت میں مذکورہ فلیٹ میں گزشتہ آٹھ سال سے ایک اور خاندان کرائے پر رہائش پذیر ہے۔غلط ایڈریس کے اندراج کے بعد متاثرہ خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ انمول عرف پنکی کو ہم نہیں جانتے ہیں۔ جس فلیٹ کا پتہ مقدمے میں ڈالا گیا، وہاں 8 سال سے کرائے پر ہم رہائش پذیر ہیں۔متاثرہ خاندان نے کہا کہ میڈیا پر ملزمہ کی گرفتاری ہمارے فلیٹ سے ہونے کی خبر آنے پر مالک مکان نے فلیٹ خالی کرنے کا کہہ دیا۔متاثرہ خاندان کے مطابق انمول عرف پنکی کو ہم نہیں جانتے، بتایا جائے کہ پولیس نے ہمارے گھرکا پتہ ایف آئی آر میں کیسے ڈالا؟متاثرہ خاندان نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے ہم سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔دوسری جانب بلال آرکیڈ کی یونین کے عہدیدار اور فلیٹ مالک سلیم احتجاجاً گارڈن تھانے پہنچ گئے۔

یونین عہدیدار کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر میں درج غلط ایڈریس پر معذرت کر لی ہے۔یونین نے کہاکہ پولیس حکام نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا نمائندوں کو فلیٹ میں داخلے یا مکینوں سے بات چیت کی اجازت نہ دی جائے۔مزید یہ کہ فلیٹ کے مالک نے وہاں رہائش پذیر فیملی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جگہ خالی کرنے کا بھی کہا ہے جس کے باعث متاثرہ خاندان مزید پریشانی کا شکار ہے۔یونین عہدیدار نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اس سنگین غلطی پر میڈیا کے سامنے باقاعدہ وضاحت اور معافی پیش کرے تاکہ رہائشیوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…