جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

ملزمہ انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے پر 3 پولیس افسران معطل

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو پرٹوکول دینے کے معاملے پر 3 پولیس افسران کو معطل کردیاگیا۔

ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال اور آئی او سعید احمد کو معطل کردیاگیا ، ایس آئی یو انسپکٹر ظفر اقبال بھی معطل کردیے گئے، واقعے کی انکوائری ایس ایس پی ساتھ کے سپرد کردی گئی۔یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ملزمہ کو آج ہی عدالت میں بغیر ہتھکڑیاں لگائے پیش کیا گیا، پولیس اہلکار راستہ دکھاتا رہا، ملزمہ انمول عرف پنکی وی آئی پی پروٹوکول کے مزے لیتی رہی۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سوال کیا کہ ملزمہ کو پروٹوکول کیسے دیا گیا؟ ذمہ دار اہلکار وضاحت پیش کریں، انہوں نے ملزمہ کو پروٹوکول فراہم کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…