ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

آن لائن فراڈ کیس ،وفاقی آئینی عدالت کا نجی بینک کو شہری کی رقم واپس کرنے کا حکم

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی آئینی عدالت نے آن لائن بینک فراڈ سے متعلق کیس میں نجی بینک کی اپیل مسترد کرتے ہوئے شہری کی رقم واپس کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے آن لائن فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ سارے ہیکرز بینکوں کے سسٹم کے اندر ہی موجود ہوتے ہیں، اکاؤنٹ بعد میں کھلتا ہے لیکن ہیکرز کے پاس ڈیٹا پہلے پہنچ جاتا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میرا بھی ایک نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا، مجھے بھی فراڈ کی کال آئی تھی، مجھے کہا گیا کہ او پی ٹی آیا ہے، وہ شیئر کریں ورنہ اکاؤنٹ بلاک ہو جائے گا، تین چار سال سے اکاؤنٹ میں کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی تھی تو کہہ دیا کہ بند کردیں۔

عدالت نے بینکنگ سکیورٹی پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بینکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سسٹمز کو محفوظ بنائیں تاکہ شہریوں کی رقوم محفوظ رہ سکیں۔وکیل نجی بینک نے کہا کہ شہری نے خود اپنی ایپ سے ٹرانزیکشن کی تھی، شہری کا مؤقف ہے کہ اس کا نمبر چوری ہوگیا تھا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بینکنگ محتسب، صدر مملکت اور ہائیکورٹ نے بینک کیخلاف فیصلہ دیا ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے نجی بینک کی اپیل خارج کرتے ہوئے بینک کو حکم دیا کہ شہری کو رقم واپس کی جائے۔خیال رہے کہ لیہ کے رہائشی کے اکاؤنٹ سے 2022 میں15 لاکھ 34 ہزار روپے نکال لیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…