جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

نشئی بھائی نے اپنی بہن کو گھر میں ہلاک کر دیا

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)اورنگی قصبہ اسلامیہ کالونی گھر میں نشئی بھائی نے اپنی حقیقی بہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی قصبہ اسلامیہ کالونی نونہال اسکول کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے قتل کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او پیرآباد سراج خٹک نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی شناخت 35 سالہ حاویہ دختر بخت زمین کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون شادی شدہ تھی اور اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے حقیقی بھائی بیزوار نے قتل کیا، ملزم بیزوار نشے کا عادی ہے جو اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ایس ایچ او نے کہا کہ شبہ ہے خاتون کو گلا گھونٹ کر یا پھر کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا،

خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے دوران حتمی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…