جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا،

عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپوٹرزکے مابین کرائے نہ بڑھانے پراتفاق کرلیا گیا ہے، کچھ ٹرانسپوٹرز نے کرائے نہ بڑھانے پر آمادگی کا اظہارکردیا، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز سے کرائے نہ بڑھانے کے بیان حلفی لے لیے ہیں۔سیکرٹری آرٹی اے لاہور رانا محسن کے مطابق مختلف نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرایے نہ بڑھانے کا بیان حلفی جمع کروادیا ہے،کرایوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام بس اڈوں پرچھاپہ مارٹیمیں متحرک کردی گئیں،حکومتی فیصلے کی خلاف ورزیوں پرسخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔قبل ازیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا،

پبلک ٹرانسپورٹرز نے 100روپے سے لے کر 450روپے تک کرایوں میں اضافہ کیا۔ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 3630روپے سے بڑھا کر 3800روپے ، لاہور سے پشاور کا کرایہ 4240روپے سے بڑھا کر 4460، لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1730 سے بڑھا کر 1810روپے کر دیا گیا۔لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1580روپے سے بڑھا کر 1655، لاہور سے ملتان کا کرایہ 2890روپے سے بڑھا کر 3050، لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 3630روپے سے بڑھا کر 3800روپے ، لاہور سے احمد پور کا کرایہ 3710روپے سے بڑھا کر 3890روپے کر دیا گیا۔لاہور سے سوات کا کرایہ 4480روپے سے بڑھا کر 4700روپے کر دیا گیا، لاہور سے کراچی کا کرایہ 9720روپے بڑھا کر 10170روپے کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…