پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

محکمہ ایکسائز کے سابق افسر کی ناکام ٹارگٹ کلنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)ڈالمیا روڈ پر محکمہ ایکسائز کے سابق آفیسر کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام ہوگئی ،

موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلر کے پستول میں گولی پھنس گئی اور وہ ناکام واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔سابق ایکسائز افسر شمس بلوچ پر ملزم کی جانب سے گولی چلانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں پستول میں گولی پھنس پر اسے دوبارہ لوڈ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملزم نے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل علاقے کا جائزہ بھی لیا۔سابق ایکسائز افسر ایک دکان کے باہر کسی سے بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دیے اور اس دوران ان کی پشت ملزم کی جانب تھی اور وہ جیسے ہی دکان میں داخل ہوئے تو ہلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلر نے ان پر گولی چلائی لیکن وہ چل نہ سکی جس کے باعث شمس بلوچ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ شارع فیصل پولیس نے ریٹائرڈ ایکسائز افسر شمس بلوچ کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 413 سال 2016 بجرم دفعہ 324 کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…