جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

”دودھ کی رکھوالی بلی کے سپرد” آڈٹ افسر کو متعلقہ محکمہ میں تعینات کرکے آڈٹ کرانے کا انکشاف

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)دودھ کی رکھوالی بلی کے سپرد، آڈٹ افسر کو متعلقہ محکمہ میں تعینات کرکے آڈٹ کرانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

متعلقہ افسر کے محکمہ کا دفاع کرنے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون حیران رہ گئی۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی ڈیپوٹیشن پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب میں تعیناتی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے آڈٹ پیروں پر سخت سوالات اٹھا دئیے۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی ڈیپوٹیشن پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب میں تعیناتی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کے آڈٹ کو رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

رکن پی اے سی ون سعید اکبر نے کہا کہ آڈٹ افسر کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب میں تعیناتی کے بعد یہ آڈٹ پیرے قرار نہیں دئیے جاسکتے۔سعید اکبر نے کہا کہ حیرت ہے آڈٹ کرنے والے افسر کو ڈیپوٹیشن پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب میں تعینات کردیا گیا۔چیئرمین پی اے سی ون افتخار چھچھر نے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…