جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

گرمیوں کی چھٹیاں، پرائیویٹ سکولوں نے سمر کیمپ کیلئے اجازت مانگ لی

datetime 7  مئی‬‮  2026 |
Summer Vacations in Punjab

لاہور (این این آئی)پنجاب میں پرائیویٹ سکولوں نے گرمی کی چھٹیوں میں تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے سمر کیمپ لگانے کی اجازت مانگ لی ۔

سکول مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں گرمی کی چھٹیوں کے دوران ارلی مارننگ سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے تاکہ طلبہ کی پڑھائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ان کے مطابق صبح 7سے 10بجے تک سمر کیمپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ گرمی کی شدت سے بھی بچا جا سکے۔سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ غیر اعلانیہ چھٹیوں کی وجہ سے نصابی سرگرمیوں کا دورانیہ متاثر ہوا ہے، جس سے طلبہ کوسمر کیمپ سے لرننگ لاس کم کرنے میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کے ذریعے اس تعلیمی نقصان کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق ہر سال ایک ماہ کے لیے سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی جاتی رہی ہے تاہم اس سال حتمی اجازت وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…