جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری، 2خواتین سمیت 6ملزمان گرفتار

datetime 5  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 2 خواتین سمیت 6ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،7کاروائیوں میں 38لاکھ سے زائد مالیت کی 20.43کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق حب ریور روڈ کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.2کلوگرام چرس برآمد ، راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب خاتون کے قبضے سے 2کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزمہ گرفتار ، گلگت میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.237کلوگرام چرس برآمد ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔ اس کے علاوہ عزیز آباد کراچی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل میں جم ایکوپمنٹ سے 890گرام آئس برآمد ، کوٹ لکھپت لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی جانیوالے پارسل میں صحفوں میں جذب 455گرام آئس برآمد ، کاک پل اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 12کلوگرام چرس برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار اور کینال روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.655کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…