جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

اوورسیز پاکستانی خاتون بائیکر کا برطانیہ سے پاکستان تک سفر مکمل

datetime 5  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)اوورسیز پاکستانی خاتون بائیکر نے برطانیہ سے پاکستان تک جرات مندانہ سفر مکمل کرلیا۔

سرگودھا سے تعلق رکھنے والی خاتون بائیکر نے بتایا کہ دوران سفر خواتین بائیکرز اور ایسوسی ایشنز نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بائیک کی مرمت کا مکمل سامان اور سیٹلائٹ فون کیساتھ سفر کا جامع پلان بنایا تھا،روایتی جرمنی روٹ کی بجائے اٹلی اور یونان کا راستہ اختیار کیا لیکن ایران کے قریب جنگی صورتحال کے باعث واپس جانا پڑا اور روٹ تبدیل کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ متبادل راستہ اختیار کرکے کراچی پہنچی تو ایک بائیکر نے بائیک تحفے میں دی۔خاتون بائیکر نے بتایا کہ روزانہ صبح سویرے سفر کا آغاز کرتی تھی تاکہ محفوظ انداز میں منزل طے ہو، سندھ میں معمولی حادثہ پیش آیا لیکن سفر جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ میں عوام کی جانب سے بھرپور محبت اور پھولوں سے استقبال کیا گیا، لاہور پہنچ کر اپنے تاریخی بائیک سفر کا کامیاب اختتام کیا۔

خاتون بائیکر نے بتایا کہ لاہور کی بائیکرز نے بیرونِ ملک سفر کے حوالے سے رہنمائی کیلئے رابطہ کیا ہے، مشکلات کے باوجود فیصلہ کیا کہ لڑکیوں کو بھی تنہا بائیکنگ کا حوصلہ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بائیکرز کی زندگی اور تجربات پر مبنی کتاب بھی تحریر کرچکی ہوں، اگست اور ستمبر میں غیر ملکی بائیکرز کو پاکستان لانے کا منصوبہ ہے۔خاتون بائیکر نے کہا کہ میری ذاتی بائیک الجیریا میں موجود ہے، آئندہ مزید بین الاقوامی سفر کا ارادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…