جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈاکٹرز نے نوجوان کی آنکھ سے دماغ تک پہنچنے والا لکڑی کا ٹکڑا نکال دیا‎

datetime 4  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور کے نیوروسرجنز نے ایک بار پھر طبی میدان میں نئی مثال قائم کر دی ۔

پسرور سے تعلق رکھنے والے نوجوان مزدور علی حسن کی بائیں آنکھ کے راستے دماغ میں پیوست راڈ کو کامیابی سے نکال کر ان کی جان بچا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق علی حسن نجی سٹیل مل میں کام کر رہے تھے کہ اچانک راڈ اُن کی بائیں آنکھ کو چیرتا ہوا دماغ کے حساس حصوں سے ہوتا ہوا کھوپڑی کے پچھلے حصے سے باہر نکل آیا ۔ تشویش ناک حالت میں مریض کو گوجرانوالہ سے پنز لاہور منتقل کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی سرجیکل ٹیم تشکیل دی جس میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالماجد، ڈاکٹر خاور زمان اور ڈاکٹر وردہ شامل تھیں۔ ٹیم نے جدید ترین نیوروسرجیکل تکنیک کے تحت کئی گھنٹوں کی انتہائی پیچیدہ اور جاں فشاں سرجری کے بعد راڈ کو کامیابی سے نکال لیا۔سرجری کے بعد مریض کی حالت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے اس کامیاب آپریشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ صرف ایک کامیاب سرجری نہیں بلکہ پنز لاہور کی ٹیم ورک، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سہولیات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نیورو انسٹی ٹیوٹ اب نیوروسرجری کے شعبے میں ملک کا رول ماڈل بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ہم مریضوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرنے کے لیے مسلسل جدید سہولیات کا اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی دن رات کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ پنز دکھی انسانیت کی خدمت کا سفر آئندہ بھی پوری تندہی سے جاری رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…