جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

ہنی ٹریپ اسکینڈل بے نقاب، خواتین سمیت 4ملزمان گرفتار

datetime 4  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) ہنی ٹریپ کا ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہو گیا، جس میں کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2خواتین سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل کاہنہ کے علاقے میں عاشق نامی شخص کو ملزمان نے ٹریپ کر کے لوٹا تھا۔ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق خواتین معصوم شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتی تھیں اور ملنے کے بہانے بلا کر انہیں حبس بیجا میں رکھ کر بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل عاشق نامی شہری کو پھنسا کر اس سے آن لائن رقم بھی ہتھیائی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان، مدثر، سمیرا اور نورین شامل ہیں جبکہ اس گروہ میں مزید کتنے افراد شامل ہیں اور انہوں نے کتنے لوگوں کو لوٹا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…