ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

آنکھیں بند کرو، رقم ڈبل ۔۔۔۔پولیس نے نوسرباز کو گرفتار کرلیا

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)آنکھیں بند کرو اور رقم ڈبل کے لالچ نے شہری کو بڑی رقم سے محروم کردیا،

ٹبی سٹی کے علاقے میں پولیس نے معصوم شہریوں کے ساتھ نوسربازی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شہریوں کا پیچھا کرتا اور موقع ملنے پر انہیں جھانسا دے کر رقم ہتھیا کر فرار ہو جاتا تھا۔ملزم شہری کو اسٹاپ پر کھڑا دیکھ کر اس کے قریب آیا اور باتوں باتوں میں اعتماد بحال کیا۔ ملزم نے شہری کو کہا کہ اگر رقم ڈبل کرنی ہے تو وہ اسے رقم دے اور 100 قدم آنکھیں بند کر کے چلے، جس پر شہری اس کے جھانسے میں آ گیا۔پولیس کے مطابق شہری نے ملزم کو ایک لاکھ روپے نقد دیے، تاہم جب شہری نے آنکھیں کھولیں تو ملزم رقم لے کر موقع سے فرار ہو چکا تھا۔ متاثرہ شہری نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کے انسداد کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…