جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے ٹرانسفر کے بعد ججز کی سنیارٹی میں اہم تبدیلیاں

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کے ٹرانسفر کے بعد ججز کی سنیارٹی میں اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے بعد جسٹس سردار اعجاز اسحاق سینیئر ترین جج بن گئے ہیں اور نئے ججز کی تعیناتی یا ٹرانسفر تک وہ چیف جسٹس کے بعد دوسرے نمبر پر ہوں گے۔اس تبدیلی کے بعد عدالت نے آئندہ ہفتے کے لیے نیا ججز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت چار اپریل سے سات سنگل اور چار ڈویژن بینچ مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ایک خصوصی ٹیکس ڈویژن بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا، جبکہ جسٹس محمد آصف مختلف ڈویژن بینچز میں کریمنل اور دیگر مقدمات سنیں گے۔

پہلے ڈویژن بینچ میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہوں گے، دوسرے میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر، تیسرے میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف جبکہ چوتھے میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس شامل ہیں۔ یہ نیا روسٹر چار اپریل سے تا حکم ثانی نافذ العمل رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…