منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

رشتہ نہ دینے پر لڑکے کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق، ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

دادو(این این آئی)رشتہ نہ ملنے پر ملزم کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق دادو کے تھانہ فرید آباد کی حدود میں رشتہ نہ ملنے کے تنازع پر ملزم کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی ماں زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم شہمیر نے لڑکی کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ مقتولہ کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔ واردات کے فورا بعد ملزم نے اسی پستول سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا رشتہ پہلے ہی اپنے بھتیجے سے طے تھا اور شادی کی تاریخ بھی مقرر ہو چکی تھی۔ ملزم رشتہ نہ ملنے پر رنجیدہ تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ ہولناک قدم اٹھایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…