جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

شدید گرمی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 5 مئی تک ملک بھر میں متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے،

جس میں شدید گرمی کے ساتھ بعض علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ادارے کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر حصے گرمی کی شدید لہر کے زیرِ اثر رہیں گے، تاہم چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ملتان، بہاولپور اور تربت جیسے شہر شدید گرمی سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا اور وسطی پنجاب میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب 24، 25 اور 29 اپریل کو پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں، جن میں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا شامل ہیں، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع جیسے کوئٹہ، زیارت اور قلات جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی 24 سے 29 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں، کولنگ سینٹرز قائم کیے جائیں اور اسپتالوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رکھا جائے۔
عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے پرہیز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور تازہ معلومات کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…