جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

’فائنل میچ میں دعوت کیوں نہیں دی‘، بااثر شخصیت نےغصے میں آکر کرکٹ پچ اکھاڑ دی

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک حیران کن اور انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کرکٹ میچ کے دوران ٹریکٹر کے ذریعے پچ کو تباہ کر دیا گیا،

جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں پیش آیا، جہاں رورل ایم ایل اے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا۔رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران اچانک ایک نوجوان ٹریکٹر لے کر میدان میں داخل ہوا اور سیدھا کرکٹ پچ کی طرف بڑھا۔ اس نے ٹریکٹر کے ذریعے وکٹیں توڑ دیں اور پچ کو مکمل طور پر کھود کر ناقابلِ استعمال بنا دیا۔ اس غیر متوقع واقعے پر کھلاڑی اور تماشائی حیران رہ گئے جبکہ میدان میں افراتفری پھیل گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر چلانے والا نوجوان بغیر کسی خوف کے نقصان پہنچانے کے بعد موقع سے نکل گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ اقدام مبینہ طور پر ایک مقامی بااثر شخصیت کو میچ میں مدعو نہ کیے جانے پر کیا گیا۔

کہا جا رہا ہے کہ اسی شخصیت کے ایک حامی نے غصے میں آ کر یہ حرکت کی۔پچ کے مکمل طور پر خراب ہونے کے بعد حکام نے صورتحال کا جائزہ لیا اور میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔واقعے پر عوام کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک پولیس میں اس حوالے سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…