منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

صوبائی حکومت کا بڑا فیصلہ: میٹرک و انٹر امتحانات میں نقل کرنے والے طلبا پر تاحیات پابندی

datetime 17  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ اور عملے کو واضح انتباہ جاری کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق نقل میں ملوث طلبہ کو بورڈ امتحانات سے مستقل طور پر نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے ایک جامع اور سخت حکمت عملی مرتب کی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہو نے مشترکہ بیان میں نقل کے خلاف “زیرو ٹالرنس پالیسی” نافذ کرنے کا اعلان کیا۔نئے ضوابط کے تحت اگر کوئی طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے تمام پرچے فوری طور پر منسوخ کر دیے جائیں گے اور اسے مستقبل میں بورڈ امتحانات میں شرکت سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی طالب علم کے پاس موبائل فون یا نقل کا مواد پایا گیا تو اسے امتحانی مرکز سے فوراً نکال دیا جائے گا اور آئندہ امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔حکومت نے امتحانی عملے کو بھی خبردار کیا ہے کہ نقل میں کسی بھی قسم کی معاونت یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اگر کوئی انویجیلیٹر یا متعلقہ افسر اس عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔مزید برآں، امتحانی مراکز پر نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے نقل کے رجحان کا خاتمہ ناگزیر ہے، اور اس سلسلے میں کسی بھی دباؤ یا رعایت کے بغیر سخت کارروائی کی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…