پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

29 ارب کی ایرانی کرنسی اسمگلنگ، گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات

datetime 16  اپریل‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)29 ارب روپے کی ایرانی کرنسی اسمگلنگ میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ سے ایرانی کرنسی کی ڈلیوری لی تھی اور کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پہنچ کر ڈلیور کرنا تھی جہاں ڈیلر نے خود رابطہ کرنا تھا۔ملزم نے بتایا کہ 2 لاکھ پاکستانی روپے میں کرنسی اسمگلنگ کی ڈلیوری طے ہوئی تھی، اسمگلر نے رشتے دار خواتین کو کراچی میں چیک اپ کا بہانہ بنانے کا کہا تھا، خواتین میں اسمگلر کی ماں، بیوی اور رشتے دار شامل ہیں۔گرفتار ملزم کے مطابق امریکا ایران جنگ رکنے کے بعد منی ایکسچینج پر ایرانی کرنسی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، دونوں گاڑیاں بلوچستان سے ایک ساتھ کراچی آرہی تھیں، مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی پہنچے کسی نے ٹائر چیک نہیں کیے۔

واضح رہے کہ موچکو پولیس نے 29 ارب 69 کروڑ ایرانی ریال کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ نے مہارت سے ٹائروں میں کرنسی کے بنڈل چھپا رکھے تھے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…