بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

datetime 16  اپریل‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)پاک بحریہ نے مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل نے طویل فاصلے پر ہدف کو انتہائی درستی اور برق رفتاری سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی تجربے کے دوران موقع پر موجود تھی۔میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، میزائل خطرات سے بچنے اور بدلتی صورتِ حال میں مؤثر انداز سے ہدف حاصل کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی سطح پر تیار میزائل پاکستان کی تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہے، کامیاب تجربہ آپریشنل مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان نیوی سمندری دفاع کو مضبوط اور مؤثر بنانے کیلئے پْرعزم ہے، یہ تجربہ سمندر میں مؤثر دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے عزم کا مظہر ہے، علاقائی سمندری سیکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو سراہا اور مبارکباد دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…