بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین،حقیقی تایا مرکزی ملزم نکلا

datetime 13  اپریل‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)ہنجروال کے علاقے میں ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا ء کا معمہ پولیس نے کامیابی سے حل کر لیا،

افسوسناک واقعے میں بچے کا اپنا حقیقی تایا ہی مرکزی ملزم نکلا جسے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بچے احمد نواز کے والد نے بیٹے کے اغوا ء کا مقدمہ تھانہ ہنجروال میں درج کروایا تھا جس کے بعد انچارج انویسٹی گیشن محمد جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی شروع کی۔ جدید تفتیشی طریقوں اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مرکزی ملزم، جو بچے کا تایا ہے، اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بچے کو اغوا ء کر کے دیپالپور لے گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا ارادہ بچے کو ایک ایسی خاتون کے حوالے کرنے کا تھا جس کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔

مزید انکشاف ہوا کہ مرکزی ملزم اس خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی مقصد کے تحت اس نے یہ گھنائونا منصوبہ بنایا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ بچے کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…