منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

میڈیکل کی طالبہ کی پراسرار موت، ہراسانی کے الزامات پر کالج سے ریکارڈ طلب

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی پراسرار موت کے واقعے سے متعلق پی ایم اینڈ ڈی سی نے متعلقہ میڈیکل کالج سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے صوبائی حکومت سے انکوائری رپورٹ بھی مانگ لی۔پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق طالبات کی ہراسانی سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے، قصور وار ثابت ہونے پر فیکلٹی اور ادارے کے خلاف کارروائی ہوگی۔صدر کونسل پروفیسر رضوان تاج نے اعلان کیا کہ ڈسپلنری کمیٹی میں کارروائی کی جائے گی، طلبہ براہِ راست ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایات درج کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محفوظ تعلیمی ماحول کی عدم فراہمی قوائد کی خلاف ورزی ہے۔

طلبہ کو ہراسانی، دھمکی یا بدسلوکی پر سخت کارروائی ہوگی۔ طلبہ کی سلامتی اور ذہنی صحت اولین ترجیح ہے۔تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں لازمی قرار دی گئی تھیں۔واضح رہے کہ میرپور خاص کے نجی میڈیکل میں تیسرے سال کی طالبہ فہمیدہ لغاری نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ورثا کا الزام ہے کہ طالبہ کو کالج ٹیچر کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…