بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی ایئرپورٹ؛ 19کروڑ مالیت کے سونے کے زیورات، گولڈ بارز، غیرملکی کرنسی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کسٹمز کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ارائیول پر جمعرات کی صبح ایک کارروائی میں 19 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات، گولڈ بارز اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق بیرون ملک سے پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ایک مشکوک مسافر کو روک کر اس کے سامان اسکیننگ کی گئی۔ مسافر اہلخانہ کے ہمراہ اتحاد ایئرویز کی پرواز اے وائے 296 کے ذریعے ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا۔حکام کے مطابق مسافر کو سامان اور ہینڈ کیری بیگز کی تفصیلی جانچ کے لیے ریڈ چینل کی طرف بھیجا گیا تو ریڈ چینل پر اسکیننگ کے دوران سامان میں سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔مسافر کے سامان سے 22 قیراط کے حامل 281 تولہ سونے کے زیورات، 2 عدد 24 قیراط کے حامل 10 تولے کی گولڈ بارز کے علاوہ 33ہزار100 امریکی ڈالر اور 3لاکھ 66 ہزار درہم بھی برآمد ہوئے۔حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیا کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…