جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور ،شہری کے گھر سے چوری کا معمہ حل، 59لاکھ نقدی اور 14تولے سونا برآمد

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) لوہاری کے علاقہ میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات چوری کا معمہ حل ہو گیا ،

خواتین ملزمان کو گرفتار کر کے 59لاکھ روپے نقدی اور 14تولے سونا برآمد کر لیا گیا ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے چوری کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عباس الحسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے 2خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں شموں چنگڑ گینگ کی 2مرکزی ملزمہ شامل ہیں ۔گرفتار خواتین ملزمان سے 59لاکھ روپے نقدی اور 14تولے سونا برآمد کر لی گئی ۔ خواتین ملزمان نے گھر والوں کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور زیورات چوری کر لیے تھے، خواتین ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے مال مسروقہ مدعی مقدمہ کے سپرد کیا۔

مدعی مقدمہ نے مال مسروقہ واپس ملنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…