اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا
اور چند علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، کالام، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو کے بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔اسی طرح پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ ایک روز کے دوران موسم خشک ہی رہنے کا امکان ہے۔



















































