بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

شادی سے ایک بہت عام جان لیوا مرض سے تحفظ ملنے کا انکشاف

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کینسر ایک خطرناک بیماری ہے جو آج کل ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہی ہے، تاہم ایک نئی تحقیق میں اس حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

امریکا کی میامی ملر اسکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق شادی شدہ افراد میں کینسر کا خطرہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں کم پایا گیا ہے۔ اس تحقیق کے لیے امریکا میں 40 لاکھ سے زائد کینسر کیسز کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ غیر شادی شدہ افراد تقریباً ہر قسم کے کینسر کے زیادہ خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے واضح کیا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ شادی شدہ افراد کو کینسر لاحق نہیں ہو سکتا، بلکہ ازدواجی حیثیت سمیت سماجی عوامل بھی بیماری کے خطرے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق غیر شادی شدہ افراد میں بعض منفی عادات جیسے تمباکو نوشی، غیر متوازن غذا اور وزن میں اضافہ زیادہ دیکھنے میں آتا ہے، جو کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے برعکس شادی شدہ افراد میں بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ شادی شدہ افراد کو عموماً خاندان کی بہتر معاونت حاصل ہوتی ہے، جس کے باعث وہ علاج میں کوتاہی نہیں کرتے۔اس تحقیق میں مریضوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، ایک وہ جو شادی شدہ تھے یا کبھی شادی کر چکے تھے، جبکہ دوسرا گروپ غیر شادی شدہ افراد پر مشتمل تھا۔

نتائج کے مطابق غیر شادی شدہ مردوں میں کینسر کا خطرہ شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ جبکہ خواتین میں یہ شرح 85 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ نتائج اہم ہیں، لیکن اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ حتمی نتائج اخذ کیے جا سکیں۔ یہ تحقیق “کینسر ریسرچ کمیونیکیشنز” نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…