منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری کیلئے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر نے ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں فی کلو میٹر ٹرانسپورٹ کرایوں کا تعین کرنے کیلئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی گی۔

اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے پر غور کیا گیا اور گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں فری ٹرانسپورٹ پائلٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ا شیا خوردونوش کے ڈی سی ریٹ کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور پیرا کو صوبہ بھر میں ایل پی جی کے نرخ ریگولیٹ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران عالمی بحران کے تحت آئل پرائس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرائے پر آئل پرائس کے اثرات کی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں لاہور سمیت ہر ضلع میں پیاز، ٹماٹر، آلو، کیلا اور دالوں سمیت 23 اشیا خوردونوش کے موجود ہ نرخ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور صوبے بھر میں پرائس کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں آٹا کے نرخ سندھ سے 427 روپے، کے پی کے سے 823 اور بلوچستان سے 790 روپے کم ہے۔ پنجاب میں بیشتر دالوں، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ دیگر صوبوں سے نسبتاً کم، پنجاب میں دال اور چنے کے وافر سٹاک موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو نوٹیفائڈ نرخ سے مہنگی اشیاء بیچنے والوں سے خریداری نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضروری اشیا خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے اقدامات کا حکم دیا اور اسسٹنٹ کمشنروں کو گلی گلی میں جوہڑ اور تالاب کا سروے کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر ز کو روزانہ تصاویر اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور ہر یونین کونسل میں جوہڑوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شجر کاری،کتے کے کاٹنے،زیبرا کراسنگ، سٹریٹ لائٹس، گرین بیلٹ اور دیگر کے پی آئیز پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جھنگ میں صفائی کی صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں منتخب یونین کونسل کی مکمل صفائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کو قبرستانوں میں صفائی مہم دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ہر ڈسٹرکٹ میں بیوٹیفکیشن کے جاری پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا تصویری معائنہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون تک تمام اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی تکمیل کی ہدایت کی اور بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن کے بعد خوبصورتی بحالی رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا حکم دیا۔اجلاس میں ا چھرہ لاہور، رحیم یار خان، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں کے بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اٹک میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں کوالٹی ورک پر مسرت کا اظہار کیا اور ڈی سی کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اوپن ڈرینج میں اموات کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر محفوظ جوہڑ کی موجودگی ڈی سی کی ناکامی سمجھی جائیگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گھنٹہ گھر فیصل آباد میں روڈ سائیڈ ڈرینج سسٹم اور بجلی کے تار ہٹانے پربھی مسرت کا اظہار کیا۔اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کی شکایت پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔اجلاس میں صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے اے آئی کی معاونت سے ہر یونین کونسل کی گلیوں میں کارکنوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل میپنگ شروع کرنے اور صفائی کے نظام کیلئے ستھرا پنجاب کا بیٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے آئی کمپلینٹ ہیلپ لائن کیلئے ”ستھرا پنجاب ہیرو” متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کیلئے ”اے آئی بیسڈ ویسٹ ڈیٹیکشن آٹو موبائل” پائلٹ پراجیکٹ پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مختلف شہروں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آنا افسوسناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…