ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

مری میں 8 روز سے طوفانی بارشیں: لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ‘ہائی رسک’ الرٹ جاری، ڈی پی او مری کی ٹریول ایڈوائزری

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

مری/راولپنڈی(این این آئی) مری اور گردونواح میں گزشتہ آٹھ روز سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق مسلسل بارش اور زمین میں نمی کی زیادتی کی وجہ سے پہاڑی تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیشِ نظر جھیکا گلی، لارنس کالج روڈ، لوئر ٹوپہ اور دھیر کوٹ ستیاں کو ‘ہائی رسک’ قرار دے دیا گیا ہے۔ ان اہم شاہراہوں کے علاوہ متعدد مقامات پر چھوٹی لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، جبکہ سڑکیں شدید پھسلن کا شکار ہیں، جس سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او مری خود فیلڈ میں موجود ہیں اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ مری پولیس اور ٹریفک پولیس کی مکمل نفری تمام اہم پوائنٹس پر ہائی الرٹ اور تعینات ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سڑکوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔ڈی پی او مری نے سیاحوں اور مقامی آبادی کے لیے ہنگامی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور گاڑی کی رفتار انتہائی کم رکھیں۔ ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے کہا کہ حساس مقامات پر ٹریفک کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس میکانزم’ پوری طرح فعال ہے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں شہری فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…