جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کا مزارات پر آن لائن عطیات ،لنگر کی شفاف تقسیم کے لیے ڈیجیٹل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے مزارات پر آن لائن عطیات اور لنگر کی شفاف تقسیم کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،

جسے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا، یہ اقدام حکومتی ڈیجیٹائزیشن پالیسی کے عین مطابق ہے جس کا مقصد شفافیت، کارکردگی اور عوامی سہولت میں اضافہ کرنا ہے،پہلے مرحلے میں مزار حضرت علی ہجویری اور مزار حضرت بی بی پاک دامن کے لیے علیحدہ ایپس تیار کی جائیں گی، ان مزارات پر اس منصوبے کا پائلٹ آغاز کیا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں اسے دیگر مزارات تک توسیع دی جائے گی، مزید برآں داتا دربار ہسپتال کے ساتھ ملحقہ پارکنگ ایریا میں طویل المدتی مالی خود کفالت کے لیے ایک کمرشل اسکیم بھی تعمیر کی جائے گی۔یہ باتیں سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ داتا دربار ہسپتال نے اوقاف کمپلیکس میں داتا دربار، لاہور (ایسٹ) اور بہاولپور زونز کی ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے زونل ایڈمنسٹریٹر بہاولپور کو گزشتہ سال کے مقابلے میں لیز اور کنٹریکٹ آمدن میں اضافے پر سراہا اور ہدایت کی کہ بہاولپور زون میں اوقاف اراضی کی نیلامی کا عمل 30 اپریل تک مکمل کیا جائے۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے وژن کے مطابق اوقاف اراضی کی سالانہ کھلی نیلامی کے ذریعے آمدن میں اضافے کے لیے مثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں رواں سال نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ نیلام شدہ اور غیر نیلام شدہ اراضی، غیر قانونی کاشتکاری، خالی جائیدادوں اور دیگر انتظامی امور کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ باقی ماندہ زرعی اراضی کو بھی نیلامی کے عمل میں لایا جا سکے۔صحت کی سہولیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ داتا دربار ہسپتال، جو داتا دربار سے منسلک ہے، خصوصی توجہ اور مکمل معاونت کا متقاضی ہے۔ انہوں نے آنکھوں، دانتوں، جنرل میڈیکل اور ڈائیلاسز سمیت جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مزید برآں، طویل المدتی خود کفالت کے لیے پالیسی کے مطابق کمرشل اسکیم تیار کی جا رہی ہے تاکہ یہ ہسپتال عوام کو مستقل بنیادوں پر بہترین سہولیات فراہم کر سکے۔دریں اثناء سیکرٹری اوقاف نے متعلقہ حکام کو کیش بکس آمدن کے معاملات، بقایا جات کی وصولی، اوقاف جائیدادوں سے متعلق عدالتی کیسز اور دیگر زیر التوا امور کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام کی خانقاہیں ہمیشہ علم، محبت اور رواداری کے مراکز رہی ہیں اور انہوں نے برصغیر میں اپنے کردار اور آفاقی پیغام کے ذریعے مختلف مذاہب اور طبقات کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف پنجاب ڈاکٹر شاہد یعقوب، ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد یوسف اور ایاز حبیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عمران تبسم اور رفیق اسماعیل، ایڈمنسٹریٹرز میاں محمد اسلم، محمد علی خان اور سید ناصر حسین جبکہ منیجرز غلام مصطفی، گلزار احمد، حافظ محمد یونس، منیر جام اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…