اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب پولیس کا بڑا اقدام، تھانوں میں بائیو میٹرک نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب پولیس نے تھانوں میں آنے والے شہریوں، ملزمان اور گواہوں کی تصدیق اور ریکارڈ کی بہتری کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ۔

اس سلسلے میں نادرا کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ بھی کر لیا گیا ہے۔جاری مراسلے کے مطابق پولیس اسٹیشن ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (PSRMS)میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت تھانوں میں آنے والے تمام درخواست گزاروں، ملزمان اور گواہوں کی تصدیق بائیو میٹرک کے ذریعے ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف ریکارڈ کی شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ جعلی اندراجات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں پولیس ملازمین کی حاضری کا نظام بھی مکمل طور پر بائیو میٹرک پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے حاضری کے نظام کو مزید مثر اور شفاف بنایا جا سکے گا۔حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے فوری طور پر ممکن ہوگی، جس سے تفتیشی عمل میں تیزی آئے گی اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی آسان ہو جائے گی۔

ڈی آئی جی آئی ٹی کی جانب سے جاری مراسلہ پنجاب پولیس کے تمام اعلی افسران کو ارسال کر دیا گیا ہے، جن میں سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز شامل ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سات روز کے اندر بائیو میٹرک مشینوں کو فعال کر کے اس حوالے سے رپورٹ آئی جی آفس کو بھجوائی جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس آر ایم ایس میں ریکارڈ اپڈیٹ کرنے کیلئے بائیو میٹرک نظام کے باقاعدہ آغاز سے پولیس کے نظام میں جدت آئے گی اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…