منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

مراد سعیدکی سینیٹ کی خالی نشست پر بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی امیدوار کے طور پر سامنے آگیا

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)خیبرپختونخوا سے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن قیادت اور پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آگیا ۔پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر عرفان سلیم کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق غلام بادشاہ جو کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ڈرائیور ہے، اسے کورنگ امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سجاد مہمند کو بھی کورنگ امیدوار بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام تجویزکیا تھا تاہم پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام مسترد کرکے عرفان سلیم کا نام فائنل کیا، عرفان سلیم کا نام 9مئی مقدمات میں ہونے کی وجہ سے کچھ پارٹی رہنماؤں کو خدشات تھے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام بطورکورننگ امیدوار لانے پر اتفاق کیا۔ بیرسٹرگوہرنے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کوکورنگ امیدوار کے طور پر شامل کرنے کا وعدہ کیا، لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے بجائے بشریٰ بی بی کے ڈرائیورکا نام شامل کروایا۔ذرائع کے مطابق شاہد خٹک نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کو کسی بھی طورپرفہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کی، پارٹی قائدین نے بشریٰ بی بی کے ڈرائیورکو بطورکورنگ امیدوارلانے پر بھی اعتراض اٹھائے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…