جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے کم از کم 43 افراد جاں بحق

datetime 4  اپریل‬‮  2026 |

لاہور/پشاور/کوئٹہ( این این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا ہ کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعداد و شمار میں بتایا کہ صوبے میں 25 مارچ سے جاری بارشوں اور طوفانی موسم کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 30 افراد جان سے گئے اور 85 زخمی ہوئے۔مرنے والوں میں 20 بچے، پانچ خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 36 بچے، 11 خواتین اور 38 مرد ہیں۔ان بارشوں سے اب تک صوبے میں مجموعی طور پر 140 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 115 گھروں کو جزوی اور 25 گھروں کو مکمل نقصان ہوا۔خیبرپختونخوا ہ کے مختلف اضلاع بشمول بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں حادثات پیش آئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع میں فصلوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور سروے کا عمل جاری ہے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کر رہی ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں دو دن سے کوئٹہ، وادی کوئٹہ، کچھی، ژوب، زیارت اور قلعہ سیف اللہ کے علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد چھتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔کوئٹہ، کچھی اور ژوب میں چھتیں گرنے سے دو مزید افراد جان سے گئے، جس کے بعد صوبے میں مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی،

چھ اضلاع میں املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔پنجاب میں 24 گھنٹوں میں بارش اور آندھی کے باعث متعدد واقعات پیش آئے، لاہور میں دو افراد جان سے گئے اور 18 زخمی ہوئے۔ساہیوال میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوا، سرگودھا میں ایک شخص جان سے گیا اور چار زخمی ہوئے۔ چنیوٹ میں ایک خاتون جان سے گئی۔پی ڈی ایم اے نے موسم کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ بلاضرورت سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات پر نہ جائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…