ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

لاہور،رشتے سے انکار پر 9ویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب پھینکنے والا مرکزی ملزم ہلاک

datetime 2  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)لاہور کے علاقے چوہنگ میں رشتے سے انکار پر نویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فرار کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ سے زخمی مرکزی ملزم ہسپتال میں دم توڑ دیا ۔تیزاب گردی کے واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم گلی کے کارنر پر کھڑا ہو کر لڑکی کا انتظار کرتا رہا اور جیسے ہی طالبہ اکیڈمی سے باہر نکلی تو ملزم ساجد نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب پھینکنے کے بعد ملزمان مرکزی شاہراہ کی جانب فرار ہوگئے جبکہ فرار ہونے کے مناظر بھی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئے۔واقعے میں طالبہ کا چہرہ، سر اور کندھے جھلس گئے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر طالبہ کو نشانہ بنایا۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1630/26درج کرلیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہر بھر میں ناکہ بندی کی گئی اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ گرین ٹائون میں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے پولیس گاڑی بھی گولیوں کی زد میں آگئی۔پولیس نے تعاقب کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد تھانہ گرین ٹائون میں مقدمہ نمبر 1217/26اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…