ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی، اہم اعلان

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) سندھ حکومت نے خواتین کے لیے ایک اور اہم سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کی خوشخبری سنائی۔انہوں نے بتایا کہ پنک بس اور اسکوٹی اسکیم کے بعد اب خواتین کے لیے ای وی پنک ٹیکسی سروس شروع کی جا رہی ہے۔ اس سروس کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں صرف خواتین مسافر سفر کریں گی اور گاڑیاں بھی خواتین ہی چلائیں گی۔صوبائی وزیر کے مطابق سندھ حکومت خواتین کو مفت ڈرائیونگ ٹریننگ اور لائسنس فراہم کر رہی ہے، جبکہ اس منصوبے کے ذریعے ہزاروں خواتین کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین معاشرے میں ہر شعبے میں برابر کی شریک ہیں اور حکومت انہیں خودمختار بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پنک اسکوٹر پروگرام کا آغاز کیا گیا تو صرف 150 خواتین کے پاس لائسنس تھا، تاہم اب 20 ہزار خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کئی منفرد منصوبے متعارف کرائے ہیں، جنہیں عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ ان میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس اور خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس شامل ہیں، جہاں عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مراد علی شاہ کی قیادت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…