بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا 31 مارچ سے 5 اپریل تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے 31 مارچ سے 5 اپریل تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے،صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

منگل کواین ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔بلوچستان میں تربت، کیچ، گوادر، خضدار، ژوب اور لسبیلہ کے علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔اگلے3سے4روز کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے۔بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گجرات، سیالکوٹ، لاہور،میانوالی اور منڈی بہائوالدین میں 4 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔خوشاب، سرگودھا،، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، نارووال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 31مارچ 5اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات،شانگلہ، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، بنوں اورڈی آئی خان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غزر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی مارچ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت،قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران،واشک،، پنجگور، تربت، گوادراور لسبیلہ میں اگلے 3سے4روز کے دوران بارش متوقع ہے۔2سے3اپریل کے دوران سندھ کے شہروں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے مسافر احتیاط کریں۔

پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں ۔تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں،کمزور تعمیرات اورتنصیبات سے دور رہیں۔سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں ۔عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے بروقت معلومات حاصل کریں ۔ این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…