ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

غیرقانونی پاکستانی شہریت رکھنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت جاری

datetime 31  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ نادرا کے اسٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کرائے کی عمارتوں کے بجائے اپنی جگہ خرید کر بنائے جائیں ۔

منگل کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہیڈکوارٹرز کا دورہ. اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی اور جاری و آئندہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کی کارکردگی اور موثر عوامی خدمات کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہاکہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں نادرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرے۔ وزیر داخلہ نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کی فوری شناخت یقینی بنا کر نیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو برس میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی سہولت کیلئے مزید جدید خدمات متعارف کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بڑے شہروں میں نادرا کے سٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کرائے کی عمارتوں کی بجائے اپنی جگہ خرید کر بنائے جائیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں ماسٹر پلان طلب کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور وزارتی سطح پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اجلاس کے دور ان بتایاگیاکہ شہریوں کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے نادرا نے متعدد اقدامات کئے ہیں، بائیومیٹرک کے لئے چہرے کی تصویر سے تصدیق کے نظام کے مؤثر نفاذ کے لئے دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔بتایاگیاکہ نادرا کی جانب سے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کاراڈ منسوخ کئے گئے ہیں، شناختی کارڈ کے متعلق مسائل کے حل کیلئے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے، پی ٹی اے کے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری شدہ موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…