ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور:وقت پر کھانا نہ دینے پر سفاک شخص نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی

datetime 29  مارچ‬‮  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس کی بندش کے باعث بروقت کھانا تیار نہ ہونے پر ایک شخص نے انتہائی سنگین قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بیوی اور تین کمسن بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی۔

اس واقعے میں ماں اور تینوں بچیاں بری طرح جھلس گئیں، جنہیں فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خواتین اور بچوں کی عیادت کے ساتھ اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کو علاج کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی ہر سطح پر مدد فراہم کی جائے گی اور ادارہ اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گا۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ جو شخص اپنی ہی بیوی اور معصوم بچوں پر ایسا ظلم کرے، وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں اور اسے قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف اس نوعیت کا تشدد انتہائی سنگین جرم ہے اور ایسے عناصر کے لیے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…