منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

datetime 27  مارچ‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی) پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا،

ریلوے پٹری کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کو مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتے دیکھا گیا، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اعجاز نبی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران ملزمہ مسماة (ث) زوجہ یاسین سکنہ سوات کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کو بھی بے نقاب کیا جاسکے۔

پولیس حکام کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔واقعے نے اس پہلو کو بھی اجاگر کیا کہ نشے کے مکروہ دھندے نے اب خواتین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…